حکومت خیبرپختونخوا کا افغان اور وسطی ایشیائی مریضوں کو فوری ویزا دینے کا فیصلہ

image

حکومت خیبرپختونخوا نےخطے میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ صوبائی حکومت نے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے آنے والے مریضوں کو فوری ویزا دینے کا منصوبہ تیار کیاہے۔

اس منصوبے کے تحت طورخم بارڈر پر میڈیکل ٹورازم ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی مریضوں کو ویزا اور طبی سہولیات تک رسائی میں آسانی ہو سکے۔

محکمہ سیاحت و ثقافت، محکمہ صحت اور محکمہ آثارِ قدیمہ کے مشترکہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کے بے شمار مواقع ہیں اور ہر سال امریکہ، یورپ، وسطی ایشیا اور افغانستان سے ہزاروں مریض علاج کے لیےخیبرپختونخوا آتے ہیں۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان اور سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن کے تحت صوبائی حکومت نہ صرف ان مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کرے گی بلکہ اس عمل سے صوبے کی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US