وہ میرا سب کچھ تھا لیکن.. خوشبو اور ارباز خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

"ارباز میری زندگی کا سب کچھ تھا۔ آج میں دل کھول کر روتی ہوں، لوگ دھوکے باز نکلے۔ میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔ جب مجھے اس کی ضرورت تھی تو وہ کبھی میرے ساتھ نہ تھا۔ وہ بنا کچھ کہے چلا گیا اور کبھی واپس نہیں آیا، لیکن اس کی یادیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔ یہ ایک ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا۔ مجھے اسے دیکھنے کا موقع تک نہیں ملا۔ پانچ سال ہو گئے ہیں وہ گیا ہوا ہے۔ نہ کوئی جھگڑا تھا، نہ کوئی غلط فہمی، کچھ بھی نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، وہ بس لوٹ کر ہی نہیں آیا۔"

"اگر میری شادی چلتی رہتی تو میں ایک بہترین گھریلو بیوی ثابت ہوتی۔ اللہ جانتا ہے میرے رشتے میں کتنی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ میں نے بیوی اور ماں کے طور پر اپنی ذمہ داریاں دل سے نبھائیں اور ہمیشہ پورے اخلاص کے ساتھ اپنے گھر کو سنبھالا۔ آج بھی کہہ سکتی ہوں کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو ایک اچھی بیوی بن کر دکھاتی۔"

پاکستانی فلم، اسٹیج اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے آخرکار اپنے مداحوں سے وہ سچ شیئر کر دیا جس کی خبریں کئی برسوں سے زیرِ گردش تھیں۔ ارباز خان کے ساتھ ان کی شادی 2000 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں، لیکن دونوں کی علیحدگی کے چرچے طویل عرصے سے میڈیا کی زینت بنے رہے۔

ڈاکٹر اجمل ملک کے یوٹیوب چینل "ڈرامے بازیاں" پر ایک جذباتی گفتگو کے دوران خوشبو خان نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور بے وفائی کے زخموں کو کھل کر بیان کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سال سے شدید اذیت اور تنہائی کا شکار ہیں، کیونکہ ارباز خان بنا کسی جھگڑے یا وضاحت کے انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور پھر پلٹ کر نہیں آئے۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک اچھی بیوی اور ماں رہیں اور اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات مختلف ہوتے تو آج بھی وہ اپنے رشتے کو اسی محبت اور خلوص سے سنبھال رہی ہوتیں۔

یہ انکشاف مداحوں کے لیے ایک چونکا دینے والا لمحہ تھا، کیونکہ خوشبو خان کو ہمیشہ اسٹیج ڈانس اور فلمی کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے سب سے تلخ باب کو سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US