امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

image

ریاستہائے متحدہ امریکا نے پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے متاثرہ کمیونٹیوں کو خوراک، پناہ گاہ، اور زندگی بچانے والی دیگر اشیائے ضرورت فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی فوج نے بھی پاکستانی فوج کو ضروری سامان پہنچایا جو نور خان ایئر بیس پر وصول کیا گیا۔

معاونت کی پہلی کھیپ کے ساتھ پہنچنے والے سی-17 اور سی- 130 طیاروں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان اور گھروں و معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکا انتہائی غمزدہ ہے۔

نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی، جس کے تحت ہنگامی ضروریات کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں سہارا دیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US