گوادر : غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

image

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت محکمہ ماہی گیری نے غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان عتیق اللہ خان نے گوادر کے سمندری علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی ٹرالنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوادر شاہ فہد انور، میرین بائیولوجسٹ نعمت اللہ زہری، انسپکٹر عبدالباسط، اسکیپر محمد یاسین اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اس موقع پر ڈی جی فشریز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

محکمہ فشریز کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے معاشی مفادات اور ساحلی وسائل کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US