اسلام آباد کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

image

وفاقی دارالحکومت میں زمینوں پر قبضے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کریں گے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمینوں پر قبضے کے معاملات کی جامع تحقیقات کرے اور سات دن کے اندر ابتدائی رپورٹ پیش کرے۔ رپورٹ میں قبضوں کے ذمہ داران کی نشاندہی، سہولت کاروں کے کردار اور آئندہ اس عمل کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی شامل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صرف حالیہ شکایات تک محدود نہ رہے بلکہ سابقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لے تاکہ زمینوں پر قبضے کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US