کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

image

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش اور رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، ناظم آباد،صدر، گارڈن، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید، سائٹ ایریا اور گولیمار، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور آئندہ چند روز کے دوران صبح یا رات کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔کراچی رواں سال مون سون کا سیزن 30 ستمبر تک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US