اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہے لہٰذا انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے تاکہ ادارے کا کام متاثر نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US