ایمان مزاری کے وکالت لائسنس کی معطلی کے لیے ریفرنس دائر

image

اسلام آباد : ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ایک وکیل نے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے، جس میں ان کے وکالت لائسنس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری نے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست گزار وکیل نے بار کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمان مزاری کے طرزِ عمل کا باریکی سے جائزہ لے کر ان کا لائسنس معطل کیا جائے تاکہ وکالت کے وقار کو برقرار رکھا جاسکے۔

اسلام آباد بار کونسل نے ریفرنس وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو قواعد و ضوابط کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔ کمیٹی دونوں فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آیا ایمان مزاری کے خلاف مزید کارروائی کی جائے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری ملک میں انسانی حقوق اور سیاسی معاملات پر اپنی سرگرم قانونی جدوجہد کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے خلاف دائر اس ریفرنس نے وکلاء برادری اور عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US