امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، کئی شخصیات اور کمپنیاں بلیک لسٹ

image

امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایران سے منسلک کئی شخصیات اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان میں وہ ادارے اور شخصیات شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم 12 سے زائد کمپنیاں بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں کردار ادا کیا جو کہ براہ راست ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کسی امریکی شہری یا کمپنی کو تجارتی تعلق قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US