اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران ملزمان کو فردِ جرم پڑھ کر سنائی گئی، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے مزاحمت کی تھی۔ استغاثہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، تاہم ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔