پاکستان یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ کا میچ اب ری شیڈیول کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹائم کے مطابق ساڑھے سات بجے کی بجائے اب ساڑھے آٹھ بجے پہلی گیند پھینکی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو پایا ہے کہ آیا پاکستان آج میچ کھیلے گا یا نہیں اور اس وقت چیئرمین محسن نقوی دو سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سٹی کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان اس ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ اینڈرو پائی کرافٹ کی آج کے میچ میں موجودگی ہے۔