پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

image

پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بحالی و آبادکاری نیک محمد داوڑ اور سیکرٹری تعلیم محمد خالد کے درمیان جھگڑے پر نوٹس لیتے ہوئے نیک محمد کو جمعہ کے روز طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمالی وزیرستان کے تبادلے کے معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد حالات بے قابو ہو گئے جس کے نتیجے میں صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسران اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث سرکاری امور بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

کمیٹی نے سیکرٹری تعلیم محمد خالد سے بھی رابطہ کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ نیک محمد داوڑ کو وضاحت پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اندرونی احتساب کمیٹی کے اجلاس میں سابق گورنر شاہ فرمان، مشیر انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اور انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی محمد انور شامل ہیں۔ کمیٹی اس تنازع پر اپنی سفارشات مرتب کرکے بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US