پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بھارت کی بڑھکی سامنے آگئی

image

نئی دہلی : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت نے ردعمل دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی اور بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک سعودی ’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US