پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 775 موضع متاثر، لاکھوں مکانات کو نقصان

image

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں میں 3 ہزار 775 موضع براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا، 63 ہزار 200 پکے مکانات اور 3 لاکھ 9 ہزار 684 کچے مکانات متاثر یا منہدم ہوگئے۔ متاثرین کی صحیح تعداد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے صوبائی حکومت نے جامع سروے کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے ٹیموں میں اربن یونٹ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ زراعت اور پاک آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جاسکے اور متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے۔

حکام کے مطابق سروے کی تکمیل کے بعد نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لیے مالی پیکج اور ریلیف اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US