روس اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

image

روس کے کامچٹکا ریجن اور انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا زلزلے سے لرز اٹھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں رات گئے 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔یہ زلزلہ 30 جولائی کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کا آفٹر شاک قرار دیا جا رہا ہے۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی جو بعد ازاں خطرہ ٹل جانے پر واپس لے لی گئی تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں الرٹ برقرار ہے اور عوام کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز نبائر شہر سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ایئرپورٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے سرکاری دفتر کی چھت گرگئی، ایک پل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ بجلی اور ٹیلی کام نیٹ ورک متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 50 آفٹر شاکس محسوس کیے جاچکے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US