اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تاخیر، قائمہ کمیٹی آئی ٹی برہم

image

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکی جس پر اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارتِ آئی ٹی کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کمپنی کو خط لکھ کر تاخیر کی وجوہات طلب کی جائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کا قیام ملکی آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمیٹی نے منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے مانیٹرنگ میکانزم سخت کرنے پر زور دیا اور وزارتِ آئی ٹی کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US