جلال پور پیروالہ: موٹروے ایم فائیو کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

image

ملتان کے قریب جلال پور پیروالہ میں موٹروے ایم فائیو کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ متاثرہ مقام پر موجود ہے اور شگاف کو پتھروں سے بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے کے مشرقی حصے میں شگاف پڑنے سے سڑک کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا ہے۔ اس سے قبل مغربی حصہ بھی سیلاب میں بہہ چکا تھا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک متبادل راستہ اختیار کرے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف جایا جا سکتا ہے۔

اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم 5 پر سفر ممکن ہے۔ سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کرے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 جوائن کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US