بلوچستان کے کسانوں کے مسائل سنگین، حکومت فوری اقدامات کرے، چیئرمین کسان اتحاد

image

کسان اتحاد بلوچستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر زمیندار پینے کے پانی سے محروم ہیں جبکہ نصیر آباد میں زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مقدمات دس روز میں واپس نہ لیے گئے تو کسان برادری احتجاج کرے گی۔

کسان رہنما نے صوبے کے زرعی مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گندم کی فراہمی ڈی ریگولیشن کے باوجود ممکن نہیں ہو سکی اور حکومتیں اس ناکامی کو آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ قرار دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں لیکن آج تک زمینداروں کو سولر سسٹمز فراہم نہیں کیے گئے۔ کسان رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کسان تنظیموں کو اعتماد میں لے کر ان کے مسائل حل کرے تاکہ زراعت کا شعبہ موجودہ بحران سے نکل سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US