ملیر سٹی تھانے کی حدود گلشن قادری میں موٹر سائیکل سوار رہزن نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
گلشن قادری میں نادرا آفس کے قریب مسلح ملزم نے اکیلے ہی ڈکیتی کی واردات کی، شہری کے قریب زمین پر ایک فائر کرنے کے بعد اس سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم ہوسکے۔