پشاور میں پولیس وین پر دھماکا، ایک اہلکار شہید تین زخمی

image

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی کی حدود میں پولیس وین پر دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش کے مطابق پولیس وین پر حملہ بھانہ ماڑی تھانہ کی حدود گھڑی قمر دین چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوا، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US