پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعرات کو بنگلا دیش نے 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں آج تک صرف دو میچ جیتے ہیں اور دونوں کامیابیاں پاکستان کے خلاف ہیں جس میں آج کا میچ بھی شامل ہے۔
پاکستانی خواتین نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 38.3 اوورز میں بنگلادیش کی ٹیم نے 31 اوورز میں یہ ہدف پورا کرلیا جس میں اوپنر روبیہ حیدر نے شاندار بیٹنگ کی اور 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے شامل تھے۔ بنگلا دیش کے کپتان نگار سلطانہ نے 20 23 رنز کیے اور ان دونوں نے مل کے تیسری وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت کی اور میچ بنگلا دیش کے نام کردیا۔
شبانہ مستری نے آخر میں صرف 19 گیندوں پر 24 رنز کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ کپتان فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔ پاکستان نے جب بیٹنگ کی تو رامین نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 23 رنز کیے ہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 22 رنز کیے۔ بنگلادیش کی طرف سے ان کے اسپنر شورنا اختر نے صرف پانچ رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ تیز بالر معروف اختر نے پہلے ہی اوور میں عمیمہ سہیل اور سدر امین کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔
سدرہ سدرا کی وکٹ پاکستان کے لیے بہت بڑا جھٹکا تھا کیونکہ حالیہ ہونے والے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں سدرہ نے دو لگاتار 100 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان ٹیم اس ورلڈ کپ کا اپنا دوسرا میچ 5 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا۔