پاکستان اور افغانستان جنگ کی خبریں سنیں، واپسی پر معاملہ دیکھوں گا، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے اس معاملے کو اسرائیل کے دورے سے واپس آ کر دیکھو گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی جب وہ اسرائیل کے اپنے دورے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں کئی تنازعات ختم کر چکے ہیں اور اس بار بھی کشیدگی کم کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں ختم کرانے میں ماہر ہوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو بھی ٹیرف کی دھمکی سے جلدی مؤثر انداز میں روکا تھا جس کے باعث لاکھوں جانیں بچیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا مقصد نوبل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانوں کی جانیں بچانا ہے۔

غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہاں کی جنگ ختم ہو گئی ہے اور جنگ بندی برقرار رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کے لیے بورڈ آف پیس جلد قائم کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US