آج ملک بھر میں کتنے گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے؟ اہم اعلان

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے خبردار کیا ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے ایک رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے تحت کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تاہم کمپنی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل نیٹ ورک ذرائع کے استعمال سے سروس متاثر ہونے کے امکانات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ مرمتی عمل کے دوران ممکنہ سروس میں سست روی کے لیے پیشگی طور پر تیار رہیں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ جیسے ہی مرمتی کام مکمل ہوگا انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US