پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟ متوقع قیمت سامنے آگئی

image

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 1 روپیہ 64 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ اور اوگرا آئندہ دو روز میں سمری تیار کر کے وزیراعظم کو ارسال کریں گے جس کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان 15 اکتوبر کی رات 12 بجے متوقع ہے جو 16 اکتوبر سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US