پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نے زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں نصب ریپیٹر کی مرمت مکمل کرلی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال ہوگئی۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمتی کام شروع کیا تھا جو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تمام متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی سی ایل نے اپنے بیان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ کمپنی نے وضاحت کی تھی کہ زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے باعث صارفین کو سروس میں عارضی خلل کا سامنا ہوسکتا ہے۔