اسلام آباد کی عدالت سے ملک ریاض بیٹے علی ریاض سمیت اشتہاری قرار

image

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی بار بار عدم حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ ملک ریاض، علی ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بھی بلاک کی جائیں تاکہ ان کی نقل و حرکت اور رابطوں کو محدود کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق، ان مقدمات میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی خطیر رقم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا، جسے منی لانڈرنگ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US