پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان ٹیم کے نہ آنے کے باوجود ٹرائی سیریز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لاہور میں ہوگی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو ٹرائی سیریز میں شرکت سے روک دیا ہے تاہم بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایونٹ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ٹرائی سیریز 17 سے 29 نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے متبادل ٹیم کے لیے دوسرے ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
امید ہے کہ اگلے ہفتے تک نئی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ ٹرائی سیریز ہر صورت اپنے وقت پر کرائی جائے اور افغانستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کیا جائے۔
ٹرائی سیریز سے قبل سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی اور 11 سے 15 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔