پنجاب میں مرغی خریدنے کے اصول بدل گئے، نئی ہدایت کیا ہیں؟

image

حکومتِ پنجاب نے عوامی صحت اور حلال گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق یہ اقدام بیمار یا حرام مرغیوں کے گوشت کی ممکنہ فروخت روکنے اور غیر معیاری گوشت کے کاروبار کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت تمام مرغی فروشوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گاہک کے سامنے ہی تندرست، زندہ مرغی ذبح کریں تاکہ گوشت کی تازگی، صفائی اور حلال طریقہ کار کی مکمل ضمانت دی جا سکے۔

حکومتی ہدایت میں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی خریدنے سے گریز کریں اور صرف ان دکانداروں سے گوشت خریدیں جو ذبح کا عمل ان کے سامنے انجام دیتے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو صحت مند، محفوظ اور شرعی اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے تمام اضلاع میں انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گی اور ہدایات کی خلاف ورزی پر فوری جرمانے اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US