اسلام آباد میں جرائم کی شرح گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
کرائم ریٹنگ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس 31.37 فیصد اور سیفٹی انڈیکس 68.63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر شہر میں جرائم کی شرح 29.01 فیصد تک محدود ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ گھروں میں چوری کے خدشات 30 فیصد، ڈکیتی کے خدشات 32 فیصد، گاڑیوں کی چوری کے خدشات 34.89 فیصد اور جسمانی حملوں کے خدشات 23.86 فیصد ریکارڈ کیے گئے۔
تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن اور رشوت ستانی کے مسائل بدستور موجود ہیں جو 56.91 فیصد تک ریکارڈ کیے گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ پٹرولنگ اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جرائم کی مزید روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔