شکارپور: مبینہ پولیس مقابلہ، دو شہریوں کے ہلاکت پر 12 اہلکار برطرف

image

شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر شکارپور پولیس کے 12 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شکارپور شاہزیب چاچڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں پر امجد لوہر اور مرتضیٰ جتوئی کے دوہرے قتل کیس میں سنگین بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا الزام ثابت ہوا۔

برطرف اہلکاروں میں ایس ایچ او دائم ملک، اے ایس آئی ندیم حسین انصاری، ہیڈ کانسٹیبل محمد دایم لاشاری، جاوید احمد ملانو، جادل کوش، وکیل احمد، لیاقت علی جکھرو، شاہد حسین بھیو، عبدالغفار، خلیق داد بروہی، کامران علی سیٹھار اور سراج احمد لڈو شامل ہیں۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے پولیس محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر انہیں فوری طور پر ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام برطرف اہلکاروں کو 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US