خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر اجلاس بلانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسپیکر سے ملاقات کے دوران اسمبلی اجلاس جلد بلانے کی ہدایت دی تھی تاکہ بعض اہم امور پر فوری مشاورت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 27 اکتوبر تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تاریخ آگے کر دی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا مگر تاحال صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی جا سکی، جس کے باعث صوبائی امور تعطل کا شکار ہیں۔