خیرپور میں کھجور منڈی کے مشہور تاجر کے گھر سے 6 لاشیں ملنے پر علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مریم توب کے قریب گھر سے تاجر بشیر آرائیں کے بیٹے، بہو، تین پوتوں اور ایک پوتی کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے، تاجر کے گھر سے لاشیں ملنے پر علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی، اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔
ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ واقعہ زہر خورانی کا نتیجہ ہے۔