دیپیکا کی بانہوں میں ننھی دعا، بیٹی آخر کیسی دکھتی ہے؟ تصویر وائرل

image

بالی ووڈ کی دلکش جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بالآخر اپنی بیٹی دُعا پڈوکون سنگھ کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔ دیوالی کے موقع پر شیئر کی گئی ان کی دل موہ لینے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا اور رنویر نے مداحوں کے لیے دیوالی کا سب سے خوبصورت تحفہ اپنی بیٹی کی جھلک کی صورت میں دیا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ننھی پری دعا کی مسکراتی ہوئی تصاویر شیئر کیں۔

خوبصورت تصویروں میں دیپیکا نے دعا کو بانہوں میں لیا ہوا ہے جبکہ رنویر سنگھ بیٹی کے پاس مسکراتے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ ننھی دعا سرخ چمکدار لباس میں نہایت پیاری لگ رہی ہیں جب کہ دیپیکا نے بھی بیٹی سے ہم رنگ لباس اور روایتی زیورات زیبِ تن کیے۔ رنویر سفید کرتے پاجامے میں سادہ مگر جاذب نظر دکھائی دیے۔

اداکارہ اننیا پانڈے نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا اوہ مائی گاڈ، کتنا پیارا لمحہ ہے جب کہ ہزاروں مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ دعا تو بالکل اپنی ماں پر گئی ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی اور ستمبر 2024 میں پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پہلی بار میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔

دونوں اداکاروں نے ممبئی میں اپنے گھر پر دیوالی کی تقریب کے دوران بیٹی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا اور اسے اپنی زندگی کی سب سے یادگار دیوالی قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US