بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی بعدازاں موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک اقدامات جاری رہیں گے۔