ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہلچل: فخر زمان ڈراپ، بابر اعظم کی انٹری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے آئندہ ساؤتھ افریقا اور سری لنکا کے خلاف بائی لیٹرل سیریز اور ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا تاہم اسکواڈ میں بڑے تبدیلیاں اور حیران کن فیصلے سامنے آئے ہیں۔

سلیکٹرز نے تجربہ کار اوپنر فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کر دیا ہےجبکہ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ دسمبر 2022 کے بعد پہلا موقع ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

فخر زمان کے ساتھ ساتھ حارث رؤف، اسپنر صفیان مقیم اور وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سلیکٹرز نے نئے اسپنر عثمان طارق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ڈیبیو موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد رضوان جنہیں حال ہی میں ون ڈے کپتانی سے ہٹایا گیا انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، اور عثمان طارق شامل ہوں گے۔

پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم،، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلک، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، اور سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 28، 31 اکتوبر اور 1 نومبر کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلی جائے گی جس کے بعد 4، 6 اور 8 نومبر کو ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

سری لنکا کی ٹیم 11، 13 اور 15 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ 17 سے 29 نومبر تک ٹرائی سیریز میں سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ مقابلے ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US