پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک علی ترین کو ایک قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیانات کے لیے معافی مانگیں بصورت دیگر ان کی ٹیم کو لیگ سے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس میں لکھا ہے کہ علی ترین نے بار بار پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے اور اگر وہ ان کے لیے معافی نہیں مانگیں گے تو ان کی ٹیم کو پی ایس ایل سے خارج کر دیا جائے گا۔