وفاقی کابینہ سے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری

image

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ جس کے بعد وزارتِ داخلہ جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ پنجاب حکومت کی جانب سے سے بھی مذکورہ مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

اجلاس میں ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال، حالیہ مظاہروں اور امن بحالی کے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ کابینہ ارکان نے اتفاق کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی جماعت یا گروہ کو عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US