پاکستان، قطر تعلقات میں نئی پیش رفت، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت تعاون بڑھانے کی دعوت دی۔

شیخ فیصل بن ثانی نے قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ایم سی کا اجلاس مستقبل کی نئی شراکت داریوں کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کاروباری روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں عملی پیش رفت یقینی بنائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US