عدالت کا علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

image

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی مسلسل عدم پیشی پر ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم 26 نومبر 2023 کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاجی مقدمے کی سماعت کے دوران جاری ہوا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں ان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔عدالت کے مطابق علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چار بار جاری ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران علیمہ خان کی جانب سے کوئی وکیل بھی پیش نہ ہوا جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ استغاثہ کے گواہان بھی مالِ مقدمہ سمیت پیش کیے گئے۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US