"میں ایک رشتے میں تھا جب میری والدہ ایمان کو میرے لئے پسند کر رہی تھیں۔ شادی کے بعد میں نے اُس لڑکی سے تعلق ختم کر دیا، میرا اب اُس سے کوئی واسطہ نہیں۔ لیکن اُس لڑکی کے شوہر نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔ ایمان میری اس بات پر بہت ناراض ہوئی تھی، مگر اب میں نے اُسے منا لیا ہے۔"
پاکستانی نژاد مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار معاملہ کسی بلاسمی یا بیٹنگ ایپ کیس کا نہیں بلکہ ایک نئے افیئر کے انکشاف کا ہے۔ رجب بٹ جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، وہاں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے۔ ان پر حال ہی میں ایک بار پھر حملہ کیا گیا، اور حیران کن طور پر حملہ آور کوئی اور نہیں بلکہ اُن کی سابق گرل فرینڈ کا موجودہ شوہر تھا۔
رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اُن کی زندگی میں اُس وقت ایک لڑکی تھی جب اُن کی والدہ نے شادی کے لیے ایمان کو دیکھا۔ شادی کے بعد اُنہوں نے وہ رشتہ ختم کر دیا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ زندگی آگے بڑھائی۔ تاہم، اُس ماضی کی کہانی نے ایک بار پھر اُن کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ راجب کے مطابق اُس سابقہ تعلق کے باعث ہی حملہ کیا گیا، حالانکہ وہ اب مکمل طور پر اُس معاملے سے الگ ہو چکے ہیں۔
یوٹیوبر نے اعتراف کیا کہ ایمان اُن کی اس کہانی سے انتہائی دل برداشتہ ہو گئی تھیں۔ وہ اُس وقت بھی اُنہیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں جب رجب کے ایک اور مبینہ افیئر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا تھا۔ اُس وقت ایمان حاملہ تھیں، اور ان کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ گئی تھی۔ لیکن بعد میں وہ واپس آ گئیں، اور اب رجب کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ایمان کو ایک بار پھر منا لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے اس اعتراف نے طوفان برپا کر دیا ہے۔ صارفین نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک نے لکھا،
“تم افیئر میں مصروف تھے اور تمہاری ماں خاندان کی بہو ڈھونڈ رہی تھی؟”
ایک اور صارف نے کہا، “ایمان پر ترس آتا ہے، جو ایسے شخص کے ساتھ بندھ گئی۔”
جبکہ کسی نے طنزاً لکھا، “ایمان نے تمہیں صرف اپنے بچے کی خاطر معاف کیا ہوگا۔”
رجب بٹ کی زندگی اس وقت تنازعات، حملوں اور انکشافات کی بھٹی میں جل رہی ہے۔ کبھی افیئرز کے چرچے، کبھی قانونی کیسز اور اب برطانیہ میں حملے. ایسا لگتا ہے کہ راجب جہاں بھی جاتے ہیں، سکون ان سے کوسوں دور رہتا ہے.