لکی مروت میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے نار جعفر خان کلہ میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا ایک خواجہ سرا پر ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔