پاک افغان کشیدگی، ضلع کرم خرلاچی بارڈر 15 روز سے بند، تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان

image

پاک افغان کشیدگی کے باعث ضلع کرم میں خرلاچی بارڈر گزشتہ پندرہ روز سے بند پڑا ہے اور سرحد کے دونوں جانب تجارت اور آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور سرحد کی بندش سے سرحد کے آر پار دونوں جانب مزدور کار طبقہ بھی بے روزگار ہوگیا ہے۔

تاجر رہنماؤں کے مطابق بارڈر کی بندش سے پھنسی مال بردار گاڑیوں میں موجود سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خور ونوش مکمل طور پر خراب ہوگئیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان افغانستان سے کپڑا، فروٹ، ڈرائی فروٹ درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سے افغانستان اجناس، مال مویشی سمیت دیگر خور ونوش کی اشیاء برآمد کی جاتی ہیں۔

پاک افغان شہریوں کو کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کی اشیائے خور ونوش سمیت دیگر اشیا کی نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US