سب سے زیادہ رنز، ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

image

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے دوران 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ(ون ڈے + ٹی ٹوئنٹی) میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔

کوہلی نے 305 ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار 255 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 125 میچز میں 4188 رنز بنائے ہیں۔ قبل ازیں انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 18 ہزار 426 اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 رنز بنائے۔

مذکورہ فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگارا کا ہے جن کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی رنز 15 ہزار 616 ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچز 44.83 کی اوسط سے 18،426 رنز بنائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US