اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرِ صدارت ہوا جس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمیٹی ملکی و عالمی معاشی حالات، افراط زر، بیرونی کھاتوں کی صورتحال، درآمدات و برآمدات اور ایکسچینج ریٹ کا مفصل جائزہ لیاگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق ستمبر 2025 میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے جس کے باعث پالیسی ریٹ مستحکم رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔