طلبہ سے بھری اسکول وین میں آگ کیسے لگی اور بچے کس حال میں ہیں؟ افسوس ناک واقعہ

image

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 6 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے قبا مسجد کے قریب پیش آیا جب اسکول وین میں مبینہ طور پر گرم ہونے اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور بھی جھلس گیا۔

زخمی بچوں میں سے تین کو عباسی شہید اسپتال اور تین کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد اہلِ علاقہ نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US