پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 857 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سونا مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3965 ڈالر تک گر گیا ہے۔
تجارتی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کے نرخوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔