بہاولنگر میں شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے والے ملزم کو عدالت نے سزا سنا دی۔
سینئر سول جج محمد ضیا خان نے جرم ثابت ہونے پر مشہور کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 4 سال 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
سینئر سول جج محمد ضیا خان نے مقدمہ نمبر 472/25 اور 714/24 میں سزا سنائی۔ سزا پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 22A، 24A، 27 اور 28 کے تحت سنائی گئی۔
سزا پانے والے مجرم کو کچھ عرصہ قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے پکڑا تھا۔ مجرم ریلوے گول چکر کے قریب گھر میں مردہ مرغیوں کا گوشت بنا کر شہر کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کرتا تھا۔