’بہت زبردست‘: بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا 50 سال کی ہو گئیں

image

انڈین اداکارہ ملائکہ اروڑا نے آخرکار اپنی عمر کے بارے میں وضاحت دے دی ہے جس پر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے سوال اٹھائے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ملائکہ نے لکھا کہ ’آپ سب کا میری 50ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا شکریہ۔ ان لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ جنہوں نے اس سالگرہ کو شاندار بنانے میں مدد کی۔‘

انہوں نے گوا میں اپنی حالیہ سالگرہ کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ تصاویر میں وہ مسکراتی، پوز دیتی اور رقص کرتی دکھائی دیں۔

کچھ تصاویر میں، ملائکہ نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ باہر بیٹھی مختلف انداز میں پوز دے رہی تھیں۔ دیگر تصاویر میں وہ کئی کیک کاٹتی اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشی مناتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنی 50ویں سالگرہ کئی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ منائی۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے لکھا کہ ’تاخیر سے سالگرہ مبارک۔‘ ایک مداح نے کہا کہ ’کیا ہی شاندار 50ویں سالگرہ تھی، بہت زبردست، اس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتی تھی۔‘

حال ہی میں، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ملائکہ نے 2019 میں اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی، جس سے ان کی اصل عمر پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ملائکہ حال ہی میں فلم ’تھما‘ کے گانے ’پوائزن بے بی‘ میں نظر آئیں (فوٹو: انڈین ایکسپریس)

بعد میں امرتا نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی عمر کی تصدیق کی۔ ملائکہ کے تین منزلہ کیک کی جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’50 سال کی عمر کے تمام سالوں کے بعد، تم آخرکار 50 کی ہو گئی ہو، میری خوبصورت بہن۔‘

ملائکہ حال ہی میں فلم ’تھما‘ کے گانے ’پوائزن بے بی‘ میں نظر آئیں۔ یہ گانا جیسمن سندلاس، سچن جگر اور دیویا کمار نے گایا ہے۔ گانے کے آغاز میں ملائکہ کو سٹیج پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وہ رئیلٹی شو ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں جج کے طور پر شان اور نووجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US