صدر مملکت آصف علی زرداری ایک اہم مشن پر سانگھڑ کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری 7 نومبر کو دو روزہ دورے پر ٹنڈو آدم پہنچ رہے ہیں، صدر زرداری ہالا بھی جائیں گے، جہاں وہ مخدوم جمیل الزمان کی دعوت میں شرکت کریں گے اور سروری جماعت کے سرکردہ رہنما سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے سانگھڑ میں پیر پگارا کا سیاسی اثر و رسوخ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور مذکورہ دورہ بھی اسی مشن کا حصہ ہے۔