شیر افضل مروت اور خواجہ آصف کی ملاقات، دلچسپ مکالمہ میڈیا کی زینت بن گیا

image

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار انداز میں مصافحہ ہوا، جس کے بعد صحافی نے دلچسپ سوال پوچھا.

صحافی نے استفسار کیا: "خواجہ صاحب سے ہاتھ ملانے کے بعد آپ کی مشکلات بڑھ گئیں؟"

شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "یہ میرے بزرگ ہیں، بڑے ہیں، ہاتھ ملانے پر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔"

اسی دوران خواجہ آصف نے بھی محبت بھرے لہجے میں کہا: "یہ میرا چھوٹا بھائی ہے، بیٹا ہے، جہاد کر رہا ہے — دعا بھی ساتھ ہے اور دوا بھی ساتھ ہے۔"

دونوں رہنماؤں کی اس غیر رسمی ملاقات اور خوشگوار مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جہاں صارفین اس کو سیاسی ماحول میں نرمی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US